| (Urdu) اردو | English (انگریزی) |
|
اس دستاویز کا مقصد اردو آلات کے پلندے کو نقل کرنے کی شرائط کا بیان کرنا ہے۔ تا کہ اس کے حقوق کے مالک کو اس پلندے کی ارتقاء اور فروغ پر اختیار حاصل رہے، اور ساتھ ہی اس پلندے کے استعمال کرنے والوں کو اسے استعمال کرنے، بانٹنے، اور اس میں جائز تبدیلیاں کرنے کا حق بھی حاصل ہو جائے۔ مگر کھلے مأخذ (Open Source)کے جملہ عزائم اور اعلیٰ مقاصد کے مطابق جو کہ http://www.opensource.org پر موجود ہیں۔ تعریفیں:
۰۔ اس اردو آلات کے پلندہ کے جملہ حقوق اکبر احمد چوہدری اور دیگر لوگوں کے نام محفوظ ہیں۔ اس پلندہ میں انفرادی دستاویزات میں دیگر حقوق کے بیانات بھی ہو سکتے ہیں۔ "اپاچی" کے جو پلندے جو شامل ہیں ان کے حقوق Apache Software Foundation کے نام محفوظ ہیں۔ ۱۔ اردو آلات کے پلندہ کا معیاری نسخہ یہاں http://urdu.sourceforge.net سے دستیاب ہے۔ ۲۔ آپ کو اس پلندہ کے معیاری نسخہ کے مأخذ کی نقل بمطابق اصل کرنے کی اور بانٹنے کی بلا حدود اجازت ہے بشرطیکہ آپ یہ اجازت نامہ، دیگر اصلی حقوقٍ ملکیت کے بیانات اور تمام ملحقہ قانونی بیانات کو ساتھ شامل کریں۔ ۳۔ آپ کو اس پلندہ کے معیاری نسخہ کے مرتب شدہ نسخہ کی نقل بمطابق اصل کرنے کی اور بانٹنے کی بلا حدود اجازت ہے بشرطیکہ آپ یہ اجازت نامہ ساتھ شامل کریں۔ ۴۔ آپ عالمی ملکیت سے یا مالکِ حقوق سے حاصل شدہ نقص کش یا تبدیلی نظام یا دیگر ترامیم اس پلندہ پر لگا سکتے ہیں۔ اس طرز پر ترمیم شدہ پلندہ معیاری نسخہ ہی سمجھا جائے گا۔ ۵۔ آپ اس پلندہ کی اپنے ذاتی نسخہ کو کسی طرز پر بھی ترمیم کر سکتے ہیں بشرطیکہ آپ پلندہ کہ ہر تبدیل شدہ دستاویز میں نمایاں طور پر بیان کریں کہ آپ نے اس دستاویز میں کیا تبدیلی کی اور کب کی ۔ اور ۔ مزید شرط یہ کہ آپ مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک پر عمل پیرا ہوں:
ا۔ آپ اپنی ترامیم کو عالمی ملکیت دے دیں یا کسی اور طریق سے انہیں مفت دستیاب ہونے دیں جیسا کہ کسی مشہور ویب ذخیرہ پر (مثلا ftp.uu.net یا ویب گروہوں کی جگہ) رکھ دیں یا مالک حقوق کو آپ کی ترامیم کو معیاری نسخہ میں شامل کرنے کی اجازت دے دیں۔۶۔ آپ اس پلندہ کے ترمیم شدہ نسخے یا حصص، مأخذ کی صورت میں یا مرتب شدہ صورت میں، بانٹ سکتے ہیں ، بشرطیکہ آپ مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک پر عمل پیرا ہوں:
ا۔ یہ اجازت نامہ اور دیگر اصلی حقوقٍ ملکیت کے بیانات بھی ساتھ بانٹیں، بمع ایس ہدایات کے ( مثلا "بارہ میں"، ہدایتی صفحہ،وغیرہ ) جن سے پتہ چلے کہ مکمل معیاری نسخہ کہاں سے مل سکتا ہے۔۷۔ آپ اس پلندہ کی نقل کا جائز معاوضہ حاصل کر سکتےہیں۔ آپ اس پلندہ کی اعانت کے لیے کوئی بھی معاوضہ حاصل کر سکتے ہیں مگر اس پلندہ کے لیے کوئی معاوضہ حاصل نہیں کر سکتے۔ آپ اس پلندہ کو دیگر اجزاء (تجارتی اجزاء بھی ممکن ہیں) کے ساتھ ایک بڑے مجموعہ (تجارتی مجموعہ بھی ممکن ہے ) کی صورت میں بھی بانٹ سکتے ہیں ۔ بشرطیکہ آپ اس اجزات نامہ میں مندرج دیگر بانٹنے کی شرائط کے پابند ہوں۔ ۸۔ اس پلندہ میں شامل پروگراموں میں جو بھی مواد مندرج ہو، یا ان میں سے جو بھی مواد خارج ہو، وہ از خود اس پلندے کے حقوق کے تحت نہیں آتا۔ بلکہ ایسا مواد اس کا ہے جس نے بھی عمل کے ذریعہ اس کو پیدا کیا۔ اور ایسا مواد تجارتی طرز پر فروخت بھی کیا جا سکتا ہے اور اس پلندہ کے ساتھ شامل بھی کیا جا سکتا ہے۔ ۹۔ ایسے پروگرام کے حصص جو آپ مہیا کریں اور جو اس پلندہ میں مربوط کر دیے جائیں اس پلندہ کا حصہ تصور نہیں کیے جائیں گے۔ ۱۰۔ اس پلندہ سے مأخوذ پروگراموں کی مشہوری یا سفارش کے لیے مالکِ حقوق کا نام استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ سوائے مخصوص پیشگی تحریری اجازت کے۔ ۱۱۔ یہ اجازت نامہ معیاری نسخہ کی ہر اشاعت کے وقت بدل سکتا ہے۔ آپ کو اختیار ہے کہ آپ اس اجازت نامہ کے پابند رہیں جو آپ کے زیر استعمال نسخہ کے ساتھ آیا یا آپ تازہ ترین معیاری نسخہ کے ساتھ شامل اجازت نامہ کے پابند ہوں۔ ۱۲۔ یہ پلندہ "جوں کا توں" اور بغیر کسی بھی معین یا مشمول ضمانت کے مہیا کیا جا رہا ہے۔ اور بلا استثناء اور بلا حدود، کسی خاص مقصد کے لیے موزونیت کی ضمانت کے بغیر، اور نہ ہی کسی کاروباری ضمانت کے ساتھ۔ ۱۳۔ اگر کوئی اعلیٰ قانون کسی قسم کی ضمانت کو شامل سمجھے تو اس کا واحد خمیازہ ہے کہ : مالکِ حقوق کے اختیار پر یا تو اداشدہ معاوضہ واپس کر دیا جائے اور یا موزوں کوشش کر کے پروگرام کو مرمت یا تبدیل کر دیا جائے۔ ۱۴۔ یہ اجازت نامہ کینیڈا کے قوانین کے ماتحت پڑھا جائے گا۔
|
The intent of this document is to state the conditions under which the Urdu Tools Package may be copied, such that the Copyright Holder maintains some semblance of control over the development of the package, while giving the users of the package the right to use, distribute and make reasonable modifications to the Package in accordance with the goals and ideals of the Open Source concept as described at http://www.opensource.org. Definitions:
1. The Standard Version of the Urdu tools package is available from http://urdu.sourceforge.net. 2. You may make and distribute verbatim copies of the source form of the Standard Version of this Package without restriction, provided that you include this license and all of the original copyright notices and associated disclaimers. 3. You may make and distribute verbatim copies of the compiled form of the Standard Version of this Package without restriction, provided that you include this license. 4. You may apply bug fixes, portability fixes and other modifications derived from the Public Domain or from the Copyright Holder. A Package modified in such a way shall still be considered the Standard Version. 5. You may otherwise modify your copy of this Package in any way, provided that you insert a prominent notice in each changed file stating how and when you changed that file, and provided that you do at least ONE of the following:
a) Place your modifications in the Public Domain or otherwise make them Freely Available, such as by posting said modifications to Usenet or an equivalent medium, or placing the modifications on a major archive site such as ftp.uu.net, or by allowing the Copyright Holder to include your modifications in the Standard Version of the Package.6. You may distribute modifications or subsets of this Package in source code or compiled form, provided that you do at least ONE of the following:
a) Distribute this license and all original copyright messages, together with instructions (in the about dialog, manual page or equivalent) on where to get the complete Standard Version.7. You may charge a reasonable copying fee for any distribution of this Package. You may charge any fee you choose for support of this Package. You may not charge a fee for this Package itself. However, you may distribute this Package in aggregate with other (possibly commercial) programs as part of a larger (possibly commercial) software distribution provided that you meet the other distribution requirements of this license. 8. Input to or the output produced from the programs of this Package do not automatically fall under the copyright of this Package, but belong to whomever generated them, and may be sold commercially, and may be aggregated with this Package. 9. Any program subroutines supplied by you and linked into this Package shall not be considered part of this Package. 10. The name of the Copyright Holder may not be used to endorse or promote products derived from this software without specific prior written permission. 11. This license may change with each release of a Standard Version of the Package. You may choose to use the license associated with version you are using or the license of the latest Standard Version. 12. THIS PACKAGE IS PROVIDED "AS IS" AND WITHOUT ANY EXPRESS OR IMPLIED WARRANTIES, INCLUDING, WITHOUT LIMITATION, THE IMPLIED WARRANTIES OF MERCHANTABILITY AND FITNESS FOR A PARTICULAR PURPOSE. 13. If any superior law implies a warranty, the sole remedy under such shall be , at the Copyright Holder's option either a) return of any price paid or b) use or reasonable endeavours to repair or replace the software. 14. This license shall be read under the laws of Canada.
|